بلوچستان کے علاقے وندر میں رشتے کے تنازع پر ایک شخص کوقتل اور خاتون سمیت 3 افرد زخمی ہوگئے جبکہ کوئٹہ میں نوجوان نے خود کشی کرلی۔
ضلع حب کے ساحلی و صنعتی شہر وندر کے نواحی علاقہ رانا بھٹ میں رشتے کے تنازع پر ایک شخص قتل اوردو افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس کے مطابق وندر کے علاقہ رانا بھٹ میں رشتے کے تنازع پر عبد الواحد سرمستانی نامی ایک شخص قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر وندر پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر مقتول کی نعش اور زخمیوں کو وندر اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق رشتے کے تنازع پر وندر کے رانا بھٹ میں عرض محمد جتوئی نے اپنے بھائیوں کے ساتھ گذشتہ شب عبدالواحد سرمساتی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کرکے فرار ہو گئے۔
عرض محمد جتوئی اپنی سابقہ بیوی آمنہ جس نے عرض محمد سے طلاق لیکر عبدالواحد سے کورٹ میرج کی تھی جس پر عبدالوحد سے عرض محمد جتوئی کا کئی روز سے تنازع چل رہا تھا۔
دوسری جانب کوئٹہ میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔
کوئٹہ کلی اسماعیل سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ ارشد لانگو نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
گزشتہ کچھ عرصے میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے خطے میں ایک گھمبیر صورتحال پیدا کر دی ہے۔
حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ان مسائل کے حل اور ذہنی صحت کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ایسے سانحات کو روکا جاسکے۔