خضدار: نال میں خسرہ کی وبا سے 4 بچے ہلاک ، درجنوں متاثر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
Photo: the new york times

بلوچستان کے خضدار کے تحصیل نال کے یونین کونسل ہزار گنجی کلی مولوی لعل محمد ٹبو میں خسرہ کی وبا سے 4 بچے ہلاک اور درجنوں متاثر ہوگئے۔

تحصیل نال کے یونین کونسل ہزارگنجی کے کونسلر اکرم ساسولی نے اطلاع دی ہے کہ خسرہ کی وبائی بیماری سے چاربچے ہلاک ہوئے ہیں اوردرجنوں متاثر ہیں۔

یادرہے کچھ دنوں سے تحصیل نال یونین کونسل ہزار گنجی کلی مولوی لعل محمد ٹبو میں خسرہ کے وجہ سے چار بچے ہلاک اور درجنوں بچے اس مرض میں مبتلا ہیں۔

مزید جانی نقصان کا خد شہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار اسسٹنٹ کمشنر نال محکمہ صحت خضدار فوری طور پر ایکشن لے تاکہ مزید جانی نقصان نہ ہو۔

Share This Article