کچھی : لیویز کا فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کی ہلاکت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے کچھی میں لیویز فورس نے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے ۔

کچھی لیویز فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شب ڈکیتی کی واردات نا کام بنا دی ہے۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

فورس کے مطابق بختیاراباد اور بھاگ روڈ پر ڈکیتی کی کوشیش نا کام بناتے ہوے فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ ڈاکو خادم کو ہلاک کر دیا گیا جن کی ڈیڈ باڈی سبی منتقل کر دی گئی ہے ۔

واقعے کے بارے میں مذیذ تفتیش جاری ہے ۔

Share This Article