کوئٹہ میں90 افراد کا پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں حکام کے مطابق 90 افراد نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکردیا ہے جن میں 5 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کا ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئٹہ میں 90 افراد نے پولیو سے بچا کے قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد گرفتار کر لیے گئے۔

انہوں نے کہاکہ پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پلانے والوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا ہے کہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں متعدد شہریوں نے پولیو سے بچا کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔ 90 افراد نے پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار کیا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد گرفتار کر لیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق 60 انکاری والدین کو آمادہ کر کے بچوں کو پولیو کے بچا ےوکے قطرے پلوائے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مزید بتایا کہ پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پلانے والوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا جائے گا۔

Share This Article