بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی شناخت قاسم رئیسانی کے نام سے ہوگئی ہے ۔
سپرنٹنڈنٹ جیل یا سمین بلو چ نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل قاسم رئیسانی شہر سے جیل کی طر ف آرہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔