بلوچستان کے علاقے پنجگور سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت اقبال بلوچ ولد حاجی میر خان سمالانی کے نام سے ہوگئی ہے جو خضدارکے علاقے کودہ تنکی کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور پیشے کے لحاظ سے زمباد گاڑی ڈرائیور ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال بلوچ کو 31 جنوری 2025 کو پنجگور سے رات 8 بجے 14 چوک سے ایف سی نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد گرفتار کر کے جبری لاپتہ کردیاتھا جس کا تا حال کوئی خبر نہیں ہے۔
اقبال بلوچ کے اہل خانہ نے اپیل کی ہے کہ انھیں منظر عام پر لایاجائے۔