قلات حملوں میں پاکستانی فورسز کے 18 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بلوچ عسکریت پسندوں کے حملوں میں فورسز کے 18 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے یکم فروری کی رات کو کارروائی کرتے ہوئے 12 ’عسکریت پسندووں کو ہلاک کر دیا جبکہ اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے 18 اہلکار بھی مارے گئے۔

واضع رہے کہ ضلع قلات میں گذشتہ شب مختلف مقامات پر کراچی ٹو کوئٹہ شاہراہ پر مسلح افراد کی جانب سے ناکے لگانے اور منگچر میں مرکزی فوجی چھائونی پر بڑے پیمانے پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

قلات میں ناکہ بندی اور منگچر میں فوجی چھائونی پر حملے کے واقعات میں فورسز اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات بھی سامنے آرہی تھیں لیکن سرکاری سطح پر مذکورہ واقعات اور ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

البتہ اسسٹنٹ کمشنر منگچر کے حوالے سے ایک حکم نامہ گردش کررہی تھی کہ شاہراہ پر سفر سے گریز کریں منگچر کے مقام راستہ کلیر نہیں ہے۔

دوسری جانب بی ایل اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی تھی لیکن اس کی باقائدہ تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

پاکستانی فوج کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں عسکریت پسندوں نے سڑک بلاک کرنے کی کوشش کی، جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری آپریشن شروع کیا۔

آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر متحرک کیا گیا، جنھوں نے عسکریت پسندوں کےحملوںکوناکام بنا دیا اور12 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

Share This Article