تین اسرائیلی قیدی رہا، ریڈ کراس فلسطینی قیدیوں کی رہائی کیلئے اوفر جیل پہنچ گئی

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

حماس کے قید سے رہا ہونے والے تینوں قیدی اسرائیل پہنچ گئے۔

اسرائیلی فوج ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ تینوں سابقہ قیدی ’اب محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔‘

’وہ ہمارے پاس ہیں۔ وہ گھر آ رہے ہیں۔‘

اس سے قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا تھا کہ حماس کی جانب سے رہا کیے جانے والے تینوں قیدی اسرائیل پہنچ چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رہائی پانے والے تینوں قیدیوں کو فی الحال جنوبی اسرائیل میں ایک مقام پر لے جایا جا رہا ہے جہاں ان کا ابتدائی طبی معائنہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ریڈ کراس کی ٹیم اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں کو لینے کے لیے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع اوفر جیل پہنچ گئی ہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ اسرائیل اپنے تین قیدیوں کے بدلے 90 فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔

اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے تصدیق کی تھی ہے کہ غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ تین اسرائیلی قیدیوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے جنھیں لے کر وہ اسرائیلی فوج کی جانب جا رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حماس کے ایک سینیئر رہنما کا کہنا ہے کہ تین خوتین قیدیوں کو باضابطہ طور پر غزہ شہر کے علاقے رمل میں ریڈ کراس کے حولے کیا گیا۔

’اس سے قبل ریڈ کراس کی ٹیم کے ایک رکن نے قیدیوں سے ملاقات کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ خیریت سے ہیں۔‘

جہاں ایک طرف غزہ میں حماس کی جانب سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے وہیں دوسری طرف پچھلے دو گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں واقع اوفر جیل کے باہر اسرائیلی پولیس کی بسیں پہنچ گئی ہیں۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق اگلے چھ ہفتوں کے دوران اسرائیل اپنے شہریوں کے بدلے میں سینکڑوں فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔

حسام ابو صفیہ اسرائیل کی تحویل میں‘ غزہ کے ڈاکٹر جن کے بارے میں آئی ڈی ایف نے پہلے لاعلمی ظاہر کی تھی

حماس کا کہنا ہے کہ ہر ایک اسرائیلی قیدی کے بدلے میں اسرائیل 30 فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے اس تناسب کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Share This Article