قلات و پنجگور میں فائرنگ سے بچی سمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات اور پنجگور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں  بچی سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

قلات سے اطلاعات ہیں کہ مسلح شخص کی فائرنگ سے کمسن بچی سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

قلات پولیس کے مطابق ملزم بشیر احمد اپنے بہنوئی منیر احمد ولد باران خان اور ایک8 سال کی بچی لائبہ کو فائرنگ کرکے کردیا اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اپنے ساتھ لے کر فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس نے اے ٹی ایف اور ایگل سکواڈ کی مدد سے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کا تعاقب کیا اور ملزم کو جائے وقوعہ سے تقریباً 25 کلومیٹر کے فاصلے سے کامیابی سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جرم میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

دوسری جانب پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ قلم چوک پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک دکاندارکوفائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اسامہ ولد عطاء اللہ مینگل سکنہ چتکان کے نام سے ہوگئی ہے۔

Share This Article