تربت میں دھماکا ، ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک دھماکے کی اطلاعات ہیں ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکاتربت میں M8 شاہراہ پر ہوا ہے جس میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اتفاق احمد ولد منظور کے نام سے ہوئی ہے جو محکمہ صحت میں چوکیدار بتایا جاتاہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تربت شہر کے قریبی قصبے جوسک کے نزدیک M8 شاہراہ پر رات 4 بجے کے قریب ہوا۔

تاہم اب تک دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

یہ ایک ابتدائی خبر ہے تفصیلات آنے تک خبر میں شامل کئے جائیں گے۔

Share This Article