ژوب میں فائرنگ و خودکش دھماکے سے3 مبینہ اغواکاراور1 مغوی ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع ژوب سے اطلاعات ہیں کہ مبینہ اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ لیویز فورسز اور قبائیلیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دیگر 2 اغوا کار بھی مارے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم کے مطابق گذشتہ روز اغوا کاروں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے 2 افراد کو اغوا کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ لیویز فورس اور قبائلیوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا، اس دوران ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران 2 اغواکاروں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ چوتھے اغوا کار کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کر الیا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دوسرا مغوی اغواکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق چوتھا ملزم مقامی اور سہولت کار بتایا جا رہا ہے جن کی تلاش جاری ہے ضلعی انتظامیہ نے لاشوں کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی تاہم ابھی ملزمان کی شناخت سے متعلق کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

Share This Article