کوئٹہ میں 2 روز کیلئے موبائل فون و انٹرنیٹ سروسز بند

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں امن وامان کے پیش نظر 2 روز کے لیے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند کردیئے گئے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات بند کی گئی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس منگل 7 جنوری کو رات 12بجے بحال کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ جے یوآئی نے آج بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

امیر جے یو آئی بلوچستان مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جب تک حق نہیں ملتا احتجاج جاری رہے گا ۔

گذشتہ روزبلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ پر پیپلز پارٹی کے امیدوار میر علی مدد جتک کو کامیاب قرار دیکر فارم 47جاری کرنے کے بعد جمعیت نے شدید احتجاج کیا۔

احتجاج کے باعث آر او آفس کے سامنے کنٹینرز لگاکر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ،کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دیں جارہی ہے ۔

سینٹر مولانا عبدالواسع، اپوزیشن لیڈر میر یونس زہری، سینٹر کامران مرتضی اور دیگر ایم پی ایزکو بھی اند ر جانے سے روک دیا گیاتھا ۔

یاد رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کے لئے اتوار کو صبح 9 پولنگ شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ پولنگ کے موقع پر حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے تھے ۔پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر فرنٹیئر کور، اے ٹی ایف اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی تاہم پولنگ کے دوران کسی قسم کسی کا کوئی ناخوشگوار پیش نہیں آیا مذکورہ حلقے میں 25 سے زائد امیدوار میدان اترے تھے 15 پولنگ اسٹیشنوں میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 16855 ہے۔ 15 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 مردوں اور 5 پولنگ اسٹیشنز خواتین کیلئے مختص کئے گئے الیکشن کمیشن کے مطابق 15 پولنگ اسٹیشن میں 51 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے جن میں 16 خواتین کیلئے مختص کئے گئے تھے۔

جمعیت علمائے اسلام نے پولنگ نتائج کو مسترد کرکے اسے مکمل دھاندلی قرار دیا ہے اور شٹرڈائون ہڑتال کی کال دیدی ہے۔

Share This Article