خاران میں تعمیراتی کمپنی پر حملہ،پنجگور میں ایک شخص قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران سے اطلاعات ہیں شہر کے مرکز میں واقع راسکو ہوٹل اور ڈاک خانہ کے قریب یکے بعد دیگرے دو زوردار بم دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ حملہ ڈاک خانہ کے قریب ایک زیر تعمیر سرکاری دفتر پر ہوا جہاں ریاستی ایجنٹ لطیف کے کارندے موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق حملے کا نشانہ مذکورہ کارندے معلوم ہوتے ہیں کیونکہ خاران میں اس سے قبل بھی ٹھیکیدار ا لطیف کے کارندوں پر متعدد حملے ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدلغفور نامی شخص ہلاک ہوگیا جو گوارگو کا رہائشی ہے اور چتکان میں رہائش پزیر تھا۔

Share This Article