کوئٹہ : بیوٹمز میں سیکورٹی عملے کا طلبا پر تشدد،ردعمل پرشاہراہ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے بیوٹمز میں یونیورسٹی کے سیکورٹی عملے نے طلبا کو تشددکا نشانہ بنایا جس کے ردعمل میں طلبا نے احتجاجاًچمن شاہراہ کو بلاک کردیا۔

اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ کوئٹہ کی بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں طلبا اور یونیورسٹی کے سیکورٹی عملے میں جھگڑا ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق بیوٹمز میں طلبا کے ایک گروپ اور یونیورسٹی کے سیکورٹی عملے کے درمیان جھگڑا ہوا ۔

جھگڑے میں یونیورسٹی کا سیکورٹی آفیسر حمد اللہ اور ایک طالب علم زخمی ہوا۔

جھگڑے کے دوران یونیورسٹی کے داخلی دروازے کا شیشہ توڑ دیا گیا۔

واقعہ کے بعد طلبا نے کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی تاہم پولیس سے مذاکرت کے بعد طلبا نے شاہراہ کھول دی ۔

واضع رہے کہ بلوچستان بھر سمیت پاکستان میں بلوچ طلبا کو تعلیم سے دور رکھنے کیلئے ریاست کی جانب سے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔

کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج اور اس کے میل فیمیل ہاسٹلز سمیت گئی کئی کالجز کے ہاسٹلز کوبندکیا گیا اور وہاں سیکورٹی فورسز تعینات کئے گئے ہیں۔طلبا اپنے حقوق اور تعلیم کے حصول کیلئے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں ۔ جبکہ فورسز کے ہاتھوں 80 فیصد طالب علم جبری گمشدگیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

Share This Article