ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و بی وائی سی کے دیگراسیران کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان ہائی کورٹ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی )کے اسیران ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گلزادی بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی اور بیبگر بلوچ کی ضمانت سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سماعت کے دوران اسیران کے وکلاء نے اپنے دلائل پیش کیے، جس پر چیف جسٹس نے فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ چند روز میں فیصلہ سنایا جائے گا۔

اس موقع پر بلوچستان بار کونسل کے رکن ایڈووکیٹ جاڈین دشتی اور دیگر وکلاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اسیران کو جلد رہائی ملے گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article