بلوچستان سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ 13 افراد بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فوج کی ماورائے آئین و قانون پالیسی جبری گمشدگی کے شکار 13 افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

مذکورہ افراد کو بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مختلف اوقات سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کیا گیا ہے ۔

بازیاب ہونے والے 9 افراد کی شناخت بشیر احمد ولد زہیر خان سکنہ بدرنگ گریشہ خضدار،عارف ہمبل ولد گاجیان سکنہ بابلی گریشہ خضدار ،ضمیر احمد ولد عبدالواحدسکنہ بدرنگ گریشہ خضدار ،ظہور احمد ولدفتح خان سکنہ بدرنگ گریشہ خضدار،زاہد احمد ولدزہری خان سکنہ بدرنگ گریشہ خضدار ،عبدالمالک ولد اللہ بخش سکنہ کوچہ گریشہ خضدار،عرفان حسین ولد ہیر خان سکنہ گونی گریشہ خضدار،شاہنوازولد رحمت سکنہ اسپاکنہری گریشہ خضدار اور جاوید جمعہ ولد جمعہ خان سکنہ اسپاکنہری گریشہ خضدار کے ناموں سے ہوگئی جنہیں 10 دسمبر کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا جو 16 دسمبر کو بسیمہ واشک سے بازیاب ہوگئے۔

اسی طرح رستم خان ولد عبدالہادی قمبرانی سکنہ کلی قمبرانی کوئٹہ ،ہلال داد ولد داداللہ سکنہ سکنہ نذر آباد تمپ کیچ،امجد بلوچ ولد غلام محمد سکنہ گوادراور تاج محمد گرگناڑی سکنہ خضداربھی 16 دسمبر کوبازیاب ہوگئے ۔

رستم خان کو 7 دسمبر ، ہلال داد کو یکم دسمبر ،امجد بلوچ کو یکم نومبرکو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا ۔

Share This Article