مند و دشت میں فوج پر بم حملے و نگرانی کیمرے کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مند اور دشت میں فوج پر بم حملے اور نگرانی کیمرے کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے سترہ دسمبر کی صبح مند کے علاقے باگزو میں فوجی قافلے کے گزرنے کے لیے سڑک کلیئرنس میں مصروف اہلکاروں کو آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اور کاروائی میں سرمچاروں نے دشت کے علاقہ بیری میں سی پیک روڈ پر قائم ایک چیک پوسٹ پر آر پی جی اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ سرمچاروں نے راکٹ کے متعدد گولے داغے جو مقررہ ہدف پر لگے، جس کے نتیجے میں دشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس حملے میں سرمچاروں نے چیک پوسٹ پر نصب نگرانی کے کیمروں کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ مند میں دو فوجی اہلکاروں کی ہلاکت اور دشت میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے و نگرانی کے کیمرے کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article