قطر حکومت کی جانب سےبین الاقوامی ادبی ایوارڈ شیخ حمد ایوارڈ (ترجمہ)زامران پبلی کیشن مکران کو دیدیاگیا ہے۔
بین الاقوامی یہ ایوارڈ زامران پبلی کیشن کو عربی سے بلوچی زبانوں میں مختلف کتابوں کے تراجم شائع کرنےپر ایوارڈ دیا گیا ہے۔
قطر حکومت کی جانب سے یہ تقریب گزشتہ دنوں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد کیاگیا جسکے مہمان خاص قطر کے بادشاہ ثانی بن حمد تھے۔
زامران پبلی کیشن کے صدر نوجوان ادیب و قلمکار حافظ عطا آسکانی نےامیر قطر کے بھائی شیخ تانی بن حمد آل الشیخ سے یہ ایوارڈ شیخ حمد ایوارڈ برائے ترجمہ کے دسویں سیشن کے تقریب میں شرکت کرکے وصول کیا۔
تقریب میں مختلف دیگر زبانوں کے مترجم اور پبلیکیشنز شریک تھے جبکہ بلوچی زبان کی نمائندگی نوجوان ادیب حافظ عطا آسکانی، نوجوان اسکالر و قلمکار ڈاکٹر علی جان بلوچ، ودیگر نے کیا۔
قطر حکومت کی جانب سے منعقدہ اس مقابلے میں بلوچی زبان سے عربی میں تر جمہ اور لکھی گئی کتابیں جبکہ عربی سے بلوچی میں ترجمہ کی گئی کتابیں پیش کی گئیں جو مختلف اداروں کی جانب سے شائع کی گئی ہیں،تاہم زامران پبلیکیشنز (دارلضامران للنشر مکران)کے خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے اسے اس ایوارڈ کیلئے منتخب کیاگیا۔
یادرہے کہ شیخ حمد ایوارڈ برائے ترجمہ ایک ایسا ادبی وعلمی ایوارڈ ہے جو ہرسال مختلف زبانوں سے عربی یا عربی سے دیگر زبانوں میں ترجمہ کی گئی کتابوں اور اداروں کو دی جاتی ہے۔
اس ایوارڈ کا آغاز 2015میں قطرحکومت کی جانب سے کیا گیا تھا۔