استاد واحد کمبر کی بازیابی کیلئے 12 دسمبرکوسوشل میڈیا مہم چلانیکا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فوج کے ہاتھو ں جبری گمشدگی کے شکار آزادی پسند بلوچ بزرگ رہنما استاد واحد کمبر کی بازیابی کیلئے 12 دسمبرکوسوشل میڈیا پر مہم چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ واحد کمبر کو پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے 19 جولائی 2024 کو ایران سے اغوا کیا تھا، جہاں وہ علاج کے لیے گئے ہوئے تھے۔اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

استاد واحد کمبر بلوچ قومی آزادی کی تحریک میں ایک اہم شخصیت مانے جاتے ہیں۔

استاد واحد کمبرکی صاحبزادی شاری بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں اپیل کی ہے کہ 12 دسمبر کو دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک، اس سوشل میڈیا مہم کا حصہ بنیں اور اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم صرف استاد واحد کمبر کی رہائی کے لیے نہیں بلکہ ہر اس انسان کے لیے ہے جو آزادی، انصاف اور انسانیت کی حمایت کرتا ہے۔ آپ کی آواز مظلوموں کے حق میں سب سے بڑا ہتھیار ہے، اسے خاموش نہ رہنے دیں۔ آئیے، ہم سب مل کر استاد واحد کمبر کی بازیابی کے لیے دنیا کے ضمیر کو جگائیں۔

شاری بلوچ کا کہنا تھا کہ استاد واحد کمبر، ایک معتبر رہنما،ایک جدوجہد کی علامت، آج ہماری حمایت کے منتظر ہیں۔ ان کی جبری گمشدگی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری قوم کے لیے تکلیف دہ ہے۔

انہوںنے کہا کہ استاد کمبر نے اپنی پوری زندگی مظلوم بلوچ کی حق کی جدوجہد کے لیے وقف کی اور آج وہ خود مظالم کا شکار ہیں۔ یہ وقت ہے کہ ہم سب ان کی آزادی کے لیے اپنی آواز بلند کریں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ظلم کے خلاف کھڑے ہونا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Share This Article