بلوچ قوم جماعت اسلامی و حق دو تحریک سے دور رہے، ڈاکٹر اللہ نذر

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے بلوچ عوام سے حق دو تحریک اورجماعت سے دوری اختیارکرنے کی تلقین کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلیواسکائی پر اپنے ایک پوسٹ میں سوال اٹھا یا ہے کہ کہاں ہے حق دو تحریک؟

واضع رہے کہ جماعت اسلامی کے رہنمامولانا ہدایت الرحمان نے بلوچستان کے ساحلی ضلع و سی پیک مرکز گوادرمیں عوام کی بنیادی حقوق و مسائل کے حل سمیت جبری گمشدگیوں اور ریاستی فورسز کی جبر کیخلاف حق دو تحریک کے نام سے ایک تحریک شروع کیا تھا جس میں وہ بلوچستان وپاکستان بھر میں پذیرائی حاصل کرگیا اور عوام مذکورہ تحریک اور مولانا ہدایت الرحمان کو نجات دہندہ ماننے لگے ۔

عوامی پذارائی کے بعد انہیں جماعت اسلامی کا امیر بنایا گیا اور حالیہ پارلیمانی الیکشن میں عوام نے انہیں گوادرسے بلوچستان کا رکن اسمبلی منتخب کیاتھا۔

اب بلوچستان بھر میں فوجی جارحیت وجبری گمشدگیوں سمیت گوادر سے درجنوں طلبا کی جبری گمشدگیوں اور قتل کے باوجود مذکورہ حق دو تحریک مکمل خاموش ہے ۔

بلوچ رہنما نے اپنے پوسٹ میں مولانا ہدایت الرحمان کا نام لئے بغیر کہا کہ انہوں نے بلوچوں کے ہمدرد ہونے کا بہانہ کرتے ہوئے اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں لیکن بنگلہ دیش میں ان کا ماضی کا کردار سب کو معلوم ہے۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مزید کہا کہ میں اپنی قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ خود کو جماعت اسلامی اور دیگر بنیاد پرست تنظیموں سے دور رکھیں۔

Where is Haq Do Tehreek? They have achieved their goals while pretending to be sympathizer of the Baloch, but their past role in Bangladesh is well-known. I urge my nation to distance themselves from Jamaat-e-Islami and other fundamentalist organizations.

Dr Allah Nazar Baloch (@drallahnazar.bsky.social) 2024-12-04T15:39:06.571Z

Share This Article