قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی بم دھماکے سے تباہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ کے بازار میں گریڈ اسٹیشن پولیس چوکی کے قریب بم دھماکے سے پولیس چوکی تباہ ہوگئی۔

تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد رات کی تاریکی میں چوکی کے قریب قلعہ عبداللہ شہر کے مین سیوریج لائن کے نالی میں نصب کیا گیا تھا جو بعد میں زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں چوکی پر موجود پولیس اہلکاروں سمیت تمام شہری محفوظ رہیں ۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اس بات کی تصدیق نہ ہوسکی کہ دھماکے میں کتنا بارود استعمال کیا گیا تھا اور یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ہے تاہم سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Share This Article