خضدارونوشکی میں تعمیراتی کمپنی پر حملہ ،مشینریز نذرآتش،سیکورٹی اہلکارزیر حراست

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار اور نوشکی میں عسکریت پسندوں نے تعمیراتی کمپنی پر حملہ کرکے مشینریز نذرآتش کردیئے اور سیکورٹی اہلکاروں کوحراست میں لیکر ان کا اسلحہ ضبط کرلیا۔

خضدار کے علاقے نوا میں ڈیم کی سائٹ پر عسکریت پسندوں نےحملہ کر کے تمام تر مشینریوں کو نذرآتش کر کے تباہ کر دیا۔

اطلاعات ہیں کہ آج صبح بروزجمعہ بوقت 4 بجے کے قریب خضدار کے علاقے نوا میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈیم بنانے والے کمپنی کے سائٹ پر حملہ کرکے ایک ایکسیویٹر، ڈمپر اور ڈوزرسمیت دیگر مشینریز کو آگ لگاکر نذر آتش کر کے تباہ کر دیا۔

دوسری جانب ضلع نوشکی سے اطلاعات ہیں کہ عسکریت پسندوں نے گذشتہ شب زرین جنگل کے مقام پر ناکہ بندی کی اور اس دوران لیویز فورس کے چوکی کو اپنے قبضے میں لیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ناکہ بندی کئی گھنٹوں تک جاری رہی جہاں آنے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے لیویز فورسز کا اسلحہ و دیگر فوجی سامان اپنی تحویل لے لیا۔

دریں اثناء تعمیراتی کمپنی کے 5 اہلکاروں کو بھی حراست میں لیکر مسلح افراد اپنے ہمراہ لے گئے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خضدار ونوشکی میں ہونے والے کارروائیوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی سعکاری سطح پر ان خبروں کی تصدیق ہوئی ہے۔

Share This Article