تربت و قلات سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 3افرادلاپتہ،خاتون کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت اور قلات سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 3افرادجبری طور پر لاپتہ ہوگئے جبکہ ایک خاتون کی لاش برآمدہوئی ہے۔

تربت سے فورسز نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں کی شناخت وارث ولد سلیم اور نثار ولد اسلم کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

مذکورہ افراد کو تربت کے علاقے آسکانی سے فورسز نے آج بروزجمعہ صبح حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

اسی طرح قلات کے علاقے اسکلکو سے فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعدجبری وطور پر لاپتہ کردیا ہے۔

جبری طور پر لاپتہ کئے جانے والے شخص کی شناخت سید حسین شاہ کے نام سے ہوگئی ہے ۔

کہا جارہا ہے کہ سید حسین شاہ کا بیٹااختر شاہ پہلے سے لاپتہ ہے اب اس کے الد کو بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیاہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے کو پاکستانی فورسز نے دو دن سے گھیراؤ میں لے رکھا ہے، جس کے دوران مذکورہ علاقے اور گرد ونواح میں فورسز کی جانب سے چادر و چار دیواری کی پامالی کی گئی ، علاقے کے باشندوں کو سخت اذیت دی گئی ہے جبکہ لوگوں کو مکمل طور پر گھروں میں محصور کر دیا گیا ہے۔

اس دوران چالیس سے زائد افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ علاقے میں نیٹورک کی بندش کی وجہ سے مکمل تفصیلات آنا ابھی بھی باقی ہے ۔

دوسری جانب تربت سے ایک خاتون کی مسخ شدہ لاش ملی ہے۔

لاش کلاتک کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق کلاتک کے نزدیک گھنہ پھلانی کے علاقے میں ایک خاتون کی کئی روز پرانی خستہ حال نعش ملی ہے۔

لاش کی اطلاع انتظامیہ کو دی گئی جنہوں نے نعش کو مزید کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا۔

لاش کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

Share This Article