بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف ) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پسنی اور کوہلو میں پاکستانی فوج کی کیمپوں پر حملوں میں 2 اہلکاروں کی ہلاکت اور متعددکی زخمی ہونے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 2 مارچ 2026 کو ایک مربوط کارروائی کے دوران پسنی کے علاقے شادی کور ڈیم پر قائم دشمن کے عسکری کیمپ کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں ایل ایم جیز، راکٹوں اور دیگر خودکار ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے سرمچاروں نے کیمپ کے دفاعی حصار پر مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ اس مربوط کارروائی کے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ کیمپ کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک اور کارروائی میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے یکم مارچ 2026 کو کوہلو کے علاقے لونڈ نوشم میں قائم فرنٹیئر کور (ایف سی)کے مرکزی کیمپ پر ایک مربوط اور شدید حملہ کیا۔ سرمچاروں نے حکمت عملی کے تحت کیمپ کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کر راکٹ لانچرز اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران داغے گئے متعدد راکٹ گولے کیمپ کے اندرونی احاطے میں براہ راست اپنے اہداف پر گرے جس کے نتیجے میں فورسز کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ پسنی اور کوہلو میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔