یونائیٹڈ بلوچ آرمی ( یو بی اے ) کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پانے ایک بیان میں مچھ میں پاکستانی فوج کے سرویلنس نیٹ ورک پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے گزشتہ روز تقریباً شام 6:00 بجے کے قریب مچھ کے علاقے آب گم اور گیثانی کے درمیانی علاقے میں قائم قابض پاکستانی فوج کی مرکزی کیمپ کے جدید ترین نگرانی (سرویلنس) کے نظام پر حملے کر کے تباہ کر دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ہمارے سرمچاروں نے مذکورہ مقام پر نصب فوجی ٹاور کو نشانہ بنایا جہاں قابض فوج نے سرمچاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور ممکنہ حملوں سے بچنے کی خاطر چار بڑے اور جدید کیمرے نصب کر رکھے تھے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں تمام کیمرے مکمل طور پر ناکارہ بنا دیے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ مذکورہ کارروائیوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئینگے۔