بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے اغوا ہونے ہوالے بچے کی بازیابی کیلئے جاری دھرنا 10 دنوں کیلئے ملتوی کر دیاگیا ۔
حکومت کی جانب سے کمسن مصورکاکڑ کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس پر دھرنا کمیٹی نے دھرنا 10 دنوں کیلئے ملتوی کر دیاہے ۔
کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھرنا گاہ آکر لواحقین سے مذاکرات کئے۔
انہوںنے کہا کہ اغواء ہونے والا بچہ میرے بچوں جیسا ہےلواحقین کے دکھ درد کا احساس ہے روز اول سے مغوی بچے کے فیملی کے ساتھ رابطے میں ہیں ایسے واقعات پر سول سوسائٹی و سیاسی جماعتوں کے پاس احتجاج کے علاؤہ کوئی راستہ نہیں ہوتا ،احتجاج کا حق جمہوریت میں سب کو ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل مزاکرات سے ممکن ہے ،مزاکرات کامیاب نہیں بھی ہوتے تو بچے کی بازیابی کی کوشش تسلسل سے جاری رکھیں گے ۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ جے آئی ٹی روزآنہ کی بنیاد پر بچے کی بازیابی کیلئے اپڈیٹ دیگی ،سارا بلوچستان اس وقت مغوی بچے کی فیملی کے ساتھ ہے۔بچے کی باحفاظت بازیابی کیلئے کوشش جاری رکھیں گے ۔چیف منسٹر ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھے ہیں ۔