آواران پاکستانی فوج کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے آواران میں پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز ضلع آواران کے علاقے پیراندر ،کھچ میں پاکستانی فوجی قافلے کی ایک گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا،جس سے فوجی گاڑی مکمل تباہ ہوئی اور گاڑی میں سوار تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ یہ باروی سرنگ اس وقت بچھایا گیا، جب پاکستانی فوج پیراندر میں آپریشن کے بعد واپس اپنی کیمپ جا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ قابض ریاستی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment