آزادی پسند بلوچ رہنما اور بی ایل ایف کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے ایکس سے مشابہت رکھنی والی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "بلیو اسکائی” کو جوائن کرکے اپنا پہلا پوسٹ کیاہے ۔
اپنے پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچ سرزمین اپنی جدوجہد آزادی کے خلاف پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی جارحیت کا مقابلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں دنیا پر زور دیتا ہوں کہ وہ بلوچستان کو جنگی علاقہ قرار دے، کیونکہ چین کی مداخلت نے اس تنازعے کو بین الاقوامی شکل دی ہے۔
https://bsky.app/profile/drallahnazar.bsky.social
انہوں نے بلوچ قوم سے مخاطب ہوکر کہا کہ اپنے دشمن کو پہچانو اور آزادی پسند قوتوں کے ساتھ کھڑے رہو۔
واضع رہے کہ ایکس سے مشابہت رکھنے والی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "بلیو اسکائی "کی بنیادایکس (سابق ٹوئٹر) کے بانی وسی ای او جیک ڈورسی نے 2019 میں رکھی تھی اور حالیہ امریکی الیکشن میں اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔
بلیو اسکائی کی صارفین کی تعداد 20 ملین سے زیادہ تجاوزکر گئی ہے۔ اس کے صارفین میں سے بہت سے لوگ ایکس (سابق ٹویٹر) سے بہتر اور آزاد میڈیا تجربے کے لئے اس پلیٹ فارم پر آ گئے ہیں۔