کراچی : چینیوں پرحملے کے ملزمان کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے ایئرپورٹ کے قریب چینی شہریوں پرخودکش حملے کے ملزمان کے ریمانڈ میںمزید 10 روز کی توسیع کردی ہے۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو ایئرپورٹ کے قریب چینی شہریوں پر خودکش دھماکے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

سی ٹی ڈی پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر گرفتار ملزمان جاوید بولچ اور مسماۃ گل نساء کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم جاوید بلوچ کو چشم دید گواہوں نے شناخت کرلیا ہے۔

ملزم کو ملیر کورٹ میں شناخت پریڈ کے دوران گواہوں نے شناخت کیا ہے۔ ملزمان سے مزید تحقیقات باقی ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

واضع رہے کہ کراچی میںگذشتہ مہینے 7 اکتوبر کواتوار کی شام ایئر پورٹ کے قریب چینی شہریوں پر ایک حملے میں 2چینی انجینئرز سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ متعدد گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔

اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی تھی۔

Share This Article
Leave a Comment