دکی ،ہرنائی، شاہرگ و چمالنگ سے کوئلے کی سپلائی ایک ہفتے سے ہنوز بند

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی ،ہرنائی، شاہرگ اور چمالنگ سے کوئلے کی سپلائی ایک ہفتہ گزرنے کے باجود تاحال بند ہے۔

دکی ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی اپیل پر دکی ،چمالنگ ،ہرنائی اور شاہرگ سے کوئلے کی لوڈنگ احتجاج ایک ہفتہ گزرنے کے باجود تاحال بند ہے۔

گیارہ نومبر سے شروع ہونے والا ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کا احتجاج بدستور جاری ہے جسکی وجہ سے پاکستان بھر کو دکی ،چمالنگ ،ہرنائی اور شاہرگ سے کوئلے کی ترسیل مکمل طور پر بند ہے۔

ان علاقوں سے پنجاب سمیت پاکستان بھر کو پندرہ ہزار ٹن کوئلہ روازنہ سپلائی کیا جاتا تھا۔

تاہم ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے ٹرکوں کو جلائے جانے کے بعد حکومت کی جانب سے ٹرک مالکان کو معاوضہ نہ ملنے کی وجہ سے ٹرک ٹرانسپورٹ یونین نے کوئلے کی لوڈنگ احتجاج بند کردی ہے ۔

اس حوالے سے ٹرک ٹرانسپورٹ یونین دکی کے ضلعی صدر رضامحمد ناصر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے دکی سمیت پورے بلوچستان سے کوئلے کی لوڈنگ مطالبات کے سلسلے میں بدستور بند ہےکسی کو ٹرک لوڈ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اپنی ذمہ داری پر ٹرک لوڈ کرتا ہے تو ہم اسکی ٹرک کا تحفظ کے حوالے سے کوئی ذمہ داری نہیں لینگے۔

انہوں نے کہا کہ کوئلے کی لوڈنگ کی بندش کا مسئلہ صرف دکی کا نہیں بلکہ پورے بلوچستان کا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment