بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور نوشکی میں ٹریفک اور کوئلہ کان کے دو مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہرنائی کے علاقے طالب لیز زہری کول مائن ایریا امان اللہ اور سید محمد کے کول مائن میں کام کے دوران ٹھیلہ کی رسی ٹوٹنے سے عصمت اللہ ولد نذر محمد لوون سکنہ ژوب نامی ایک کانکن ہلاک جبکہ فضل محمد ولد فقیر محمد شادوزئی سکنہ دکی نامی ایک کانکن زخمی ہوگیا۔
زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل کردیا گیا،جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کوکوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔
دوسری جانب نوشکی میں ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔
~نوشکی میں ایران بلوچستان بین الاقوامی شاہراہ این 40 رحمن زئی مل کے قریب زمباد گاڑی اور موٹر سائیکل کے حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک اورایک شخص زخمی ہوگیا ۔
زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔