بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت نوروز ولد محمد اسلام سکنہ سندے سر پنجگور کے نام سے ہوئی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو فورسز نے اس سے قبل بھی دو مرتبہ جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا ۔ اب تیسری دفعہ ایک بار پھر حراست میں لیا گیا ہے۔