بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 24ہوگئی

0
17

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا ہے ، رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 24 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس ضلع جعفرآباد سے رپورٹ ہواہے۔

اسلام آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں انسداد پولیو کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے ایک اور ’وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون‘ کیس کی تصدیق کی ہے، جو بلوچستان کے ضلع جعفر آباد سے رپورٹ ہوا ہے، اس جگہ رپورٹ ہونے والا یہ پہلا کیس ہے، جس کی سرحد بلوچستان اور سندھ سے ملتی ہے۔

نئے کیس کے ساتھ بلوچستان میں اس سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

اس سے پہلے رواں سال بلوچستان کے 12 اضلاع سے پولیو کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

قلعہ عبداللہ سے پولیو کے 6 اور کوئٹہ سے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، چمن ، پشین اور ژوب سے دو، دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی، چاغی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ ، خاران، نوشکی اور لورالائی سے ایک ایک کیس شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here