بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوہلو میں موبائل ٹاوراور مشینریز کو نذر آتش کرنے اور ناکارہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے 18 نومبر کی رات کو کوہلو کے علاقے کشک کوہ میں نصب یوفون موبائل ٹاور کو نذر آتش کرکے سولر پینل اور جنریٹر سمیت مشینری کو تباہ کردیا۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان اپنے مواصلاتی نظام کے ذریعے بلوچ سرمچاروں تک پہنچنے اور ان کے موبائل کو ٹریس کرنے کی کوششیں کررہا ہے لیکن تنظیم کے سرمچار اور خفیہ محکمہ ہمہ وقت ہر اس منصوبے کو ناکامی سے دوچار کررہے ہیں جن کا مقصد سرمچاروں کو نقصان پہنچانا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ آج کا دور جدید ٹیکنالوجی کا ہے، اور بی ایل ایف کی ٹیکنیکل ٹیم جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں مکمل آگاہی رکھتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذ مہ داری قبول کرتی ہے بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فورسز اور فوجی تنصیبات پر حملے جاری رہینگے۔