~بلوچستان کے علاقے پنجگور میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل گوارگو کی رہائش گاہ پر دستی بم سے حملہ ہو اہے جبکہ بھاگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہلاک ہوگیا۔
پنجگور میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل گوارگو کے خدابادان میں ذاتی رہائش گاہ پر دستی بم سے حملہ ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل گوارگو خسرو دلاوری کے خدابادان میں رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق دستی بم مین گیٹ کے قریب روز دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔
اس سلسلے میں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔
دودری جانب بھاگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہلاک ہوگیا۔