بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامرا ن اور بالگتر میں پاکستانی فورسز پر 3 مختلف جگہوں پر حملوں کی اطلاعات سامنے آر ہی ہیں۔
سنگر کو ملنے والی ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے زامرا ن اور بالگتر میں پاکستانی فورسز پر 3 مختلف حملوں میں نشانہ بنایا جس سے اہلکاروں کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کیچ کے علاقے بالگتر گڈکی میں عسکریت پسندوں نے گزشتہ رات آٹھ بجے چمگ اور گڈکی واٹر سپلائی کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کی دو چوکیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا ۔
ذرائع کے مطابق تقریباًبیس منٹ تک علاقے میں شدید فائرنگ و دھماکوں کی آواز سنائی گئی۔
حملوں میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔
اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے زامران صابونی کے مقام پر بھی فورسز کونشانہ بنایا گیا ہے۔
علاقائی ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ مذکورہ مقام پر فورسز کے پیدل گشتی ٹیم کو نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔
تینوں مختلف حملوں کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کی ہے اور نہ ہی حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول کی ہے۔