بلوچستان کے علاقے پنجگور میں دو گروہوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میںگذشتہ شب دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان تصادم گذشتہ شب ایک بجے کے قریب ہوا تھا فریقین نے ایک دوسرے پر آتشیں اسلحہ سے حملہ کردیا جسکے نتیجے میں دو سگے بھائی سفیر ولد حسین علی، مجاہد ولد حسین علی اور حاجی نوید ولد لعل بخش ہلاک ہوگئے جبکہ جمشیر ولد حسین علی ،فرید ولد لعل بخش ،شہزاد ولد لعل بخش زخمی ہوگئے ہیں۔
جنہیں بعدازاں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں واقعہ کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔