کوئٹہ ، نصیر آباد و شاہرگ میں مختلف حدثات وواقعات میں 2 خاتون سمیت 4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک لڑکی ہلاک ہوگئی۔

قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی اور نہ ہی مقتول کی شناخت ہوسکی۔

دوسری جانب ضلع نصیر آبادکے تحصیل چھتر میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل چھتر میں تھانہ فلیجی کی حدود گوٹھ بانڑی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔

قتل کی وجہ سیاہ کاری بتائی جارہی ہے۔

نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔

مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں ہرنائی کے شاہرگ میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

گذشتہ صبح 9 بجے کے قریب ہرنائی کے علاقے تحصیل شاہرگ سید کول کےگیلانی ہالج نمبر 6ٹاپ سم میں مٹی کا تودہ گرنے سےایک کانکن عزیز اللہ ولد بخت کرم قوم سواتی ساکن سوات خوازخیلہ عمر تقریباً 38 سال ہلاک ہوگیا۔

Share This Article
Leave a Comment