معروف وکیل و انسانی حقوق کارکن ایمان مزاری اور ان کا شوہر گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی آبپارہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں معروف وکیل اورانسانی حقوق کارکن ایمان مزاری کو شوہر سمیت گرفتار کر لیا۔

ایمان مزاری اور ان کے شوہر وکیل ہادی علی کی جانب سے روٹ کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور دونوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق اس موقع پر ایمان مزاری کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو دھکے دینے کے ساتھ ساتھ مبینہ طور پر گالیاں بھی دی گئی تھیں۔بعدازاں دونوں میاں بیوی وہاں لگے ہوئے بیرئیرز خود ہٹاکر چلے گئے تھے۔

جبکہ اس سلسلے میں ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے انہیں اخلاق سے گری گندی گالیاں دی گئیں اور بیریئرزکو اس کے اوپر گرا دیا گیاجس سے اس کے پھسلیوں میں تکلیف ہوئی۔

واضح رہے کہ چند دن قبل ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جہاں پاکستان کے دورے پر آئی انگلینڈ کی ٹیم کے لیے راستے بند کیے جانے پر ان کی ٹریفک پولیس اہلکاروں سے تکرار ہوئی تھی۔

اس موقع پر راستے بند کیے جانے پر ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی ٹریفک پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی تھی اور انہیں سڑکوں پر لگی رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔لیکن پولیس کی جانب سے بیریئرزکو ایمان مزاری پر گرانے کے عمل کو بھی دیکھا جاسکتاہے۔

اسلام آباد پولیس نے واقعے کے بعد بیان میں کہا تھاکہ اس جوڑے نے سرکاری مہمانوں کی حفاظت کے لیے کیے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری مہمانوں کی سیکیورٹی میں افراتفری پھیلانے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ایمان مزاری کو انصاف کے محتاج لوگوں کی مدد کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، وہ جبری گمشدگیوں ، خواتین کے تشدد اور ظلم کے خلاف بھی آواز اٹھاتی آئی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment