مجھے کوئی طاقت اپنی پروفیشنل ڈیوٹی سے نہیں روک سکتی، ایمان مزاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

انسانی حقوق کے سرگرم وکیل و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے کہا کہ مجھےکورٹ پہنچنا تھا اور کوئی طاقت مجھے اپنی پروفیشنل ڈیوٹی سےنہیں روک سکتی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ایمان مزاری ایڈووکیٹ کا کہناتھاکہ میں نے کوئی قانون نہیں توڑا اور مجھےسڑک سے گزرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہاکہ ریاست جب چاہے جہاں چاہے رکاوٹیں کھڑی کردیتی ہے۔

ایمان مزاری ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ میں ایک پروفیشنل وکیل ہوں، مجھےکورٹ پہنچنا تھا اور کوئی طاقت مجھے اپنی پروفیشنل ڈیوٹی سےنہیں روک سکتی۔

خیال رہے کہ پولیس نے الزام لگایا تھا کہ ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے لگایا گیا روٹ توڑنے کی کوشش کی اور پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ایمان مزاری کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مارے، گالی گلوچ کی، واقعہ صبح زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا جب ٹیموں کو اسٹیڈیم پہنچایا جا رہا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ صبح زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا جب ٹیموں کو اسٹیڈیم پہنچایا جارہا تھا، ایمان مزاری کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مارے،گالم گلوچ کی اور اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری کے شوہر کا کہنا تھا تم مجھے نہیں روک سکتے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ گیسٹ کے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی گئی، قانون کی خلاف ورزی کی گئی، کارسرکار میں مداخت اور اسٹیٹ گیسٹ کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالا گیا جس پر مقدمہ درج کررہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment