پنجگور: لاپتہ صغیر بلوچ کے اہلخانہ نے احتجاجاً سی پیک شاہراہ بلاک کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ صغیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین نے احتجاجاً سی پیک شاہراہ بلاک کردیا ہے۔~صغیر ولد عبد الصمد کو پنجگور کے علاقے بونستان دازی سے لاپتہ کیا گیا۔

صغیر بلوچ کے لواحقین نے ان کی عدم بازیابی کے خلاف سر سانڈ بونستان کے مقام پر سی پیک شاہرہ پر دھرنا دیکر احتجاج شروع کیا ہے۔

سی پیک شاہراہ کی بندش سے دونوں جانب آمد و رفت بند ہوگئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment