ہم پر سینیٹ میں ہتھیار لانیکا الزام درست ہے تو نواز شریف پر بھی ہائی جیکنگ کا الزام سچ ہے، اختر مینگل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا تھا کہاگر ہم پر پاکستان کے سینیٹ میں ہتھیار لانے کے الزام میں صداقت ہے تو تو نواز شریف پر بھی ہائی جیکنگ کا الزام درست ہے۔

یہ بات انہوںنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے اور میرے پارٹی کارکنوں پر یہ الزام کہ ہم سینیٹ میں ہتھیاروں کے ساتھ داخل ہوئے، بے بنیاد ہے۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ سال 1999 میں میاں نواز شریف کے خلاف بھی ایک ہائی جیکنگ کا کیس تھا۔ اگر میرے ہاؤس میں ہتھیار لانے کے الزام میں صداقت ہے تو ہائی جیکنگ کا الزام بھی درست ہے۔

Share This Article
Leave a Comment