بلوچ مظاہرین پر تشددو گرفتاری انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، ڈاکٹر نسیم بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنل مومونٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہاہے کہ میں کراچی پریس کلب کے سامنے پرامن بلوچ مظاہرین پر پاکستانی فورسز کے پرتشدد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ جب دوسروں کو احتجاج کرنے کی اجازت دی گئی تھی، بلوچ مظاہرین کو جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے طاقت اور حراست میں لیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ لالہ وہاب، سیف، بابو امتیاز، آفتاب اور عطاء اللہ کی گرفتاری انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہیں فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

Share This Article
Leave a Comment