بلوچستان کے علاقے پنجگور میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 2 لاپتہ بھائیوں صابر اور عابد نور کی بازیابی کیلئے لواحقین کا ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا جاری ہے۔
~
مذکورہ دھرناگذشتہ پانچ روز سے جاری ہے ۔
لواحقین کا مطالبہ ہے کہ عابد نور اور صابر نور کو رہا کیا جائے۔
واضع رہے کہ دونوں بھائیوں کو 30 ستمبر کی صبح ایف سی نے ان کے گھر سے اُٹھا کر لاپتہ کیا تھا۔
دونوں بھائیوں کی بازیابی کیلئے اہلخانہ نے ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
گذشتہ مہینے لواحقین کی جانب سے دونوں بھائیوں کی بازیابی کیلئے دھرنا دیا گیا تھا کہ جس میں کمشنر مکران نے لواحقین سے وعدہ کیا تھا کہ 24 گھنٹے کے اندر اندر دونوں بھائیوں کو رہا کیا جائے گا، جس پر دھرنا ختم کردیا گیا تھا، لیکن اب تک دونوں کو بازیاب نہیں کیا گیا۔