سینیٹرز واہلخانہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے، استعفیٰ کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں، اختر مینگل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ "میں نے اسمبلی سے استعفیٰ اس لیے دیا کہ اس حکومت اور اقتدار میں رہنے والوں نے بلوچستان کے ساتھ کیا سلوک کیا۔ اس کے باوجود ایجنسیاں میرے دونوں سینیٹرز اور اہل خانہ کو ہراساں کرتی رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا واحد آپشن باقی رہ گیا ہے کہ میں سینیٹرز سے استعفیٰ مانگوں۔ آپ نے ہمارے لئے کوئی اور راستہ نہیں چھوڑا۔

واضع رہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے لائی جانے والی آئینی ترمیمی بل کو دونوں ایوانوں میں منظور کرانے کیلئے حکومت و اسٹیبلشمنٹ شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے کیلئے وہ اپوزیشن اراکین کو ڈرادھماکر اس پر ووٹ ڈالنے کیلئے دبائو ڈال رہے ہیں۔ کئی اراکین پارلیمنٹ کے اہلخانہ کے اغوا کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment