بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایران بلوچستان بارڈر پرتیل کی ترسیل پر پابندی کیخلاف دھرنا جاری ہے ۔~بلوچستان نیشنل الائنس کے مرکزی صدر میجر جمیل احمد دشتی نے آل بارڈر ٹریڈ نمائندگان کی جانب سے ڈی بلوچ شاہراہ پر دیئے گئے دھرنا میں شرکت کی۔
آل بارڈر ٹریڈ نمائندگان نے یہ دھرنا بلوچستان ایران بارڈر کی ہفتے میں تین دن بندش اور ایرانی تیل کی اندرون بلوچستان میں ترسیل پر بندش کے خلاف دی ہے۔
میجر جمیل احمد دشتی نے دھرنا کے شرکاء سے اظہاریکجہتی کی اور ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کی ۔
میجر جمیل احمد دشتی نے حکومت وقت اور ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بارڈر ٹریڈ یونین کے مطالبات تسلیم کرکے کیچ و بلوچستان کی عوام کو کاروباری ریلیف فراہم کرے۔