بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سولبند میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت امان اللہ ولد عبد الحمید سکنہ سولبند کے نام سے ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سولبند کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے امان اللہ ہلاک جبکہ گل خان نامی شخص زخمی ہوگیا۔
ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
علاقائی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے ہے تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔