ڈاکٹر ماہ رنگ بلو چ کو ائیر پورٹ پر روکنے پر امریکا کا اظہارتحفظات

0
29
Photo: AP

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں ٹائم میگزن کو بتایا کہ واشنگٹن ڈاکٹر ماہ رنگ کے کیس کی قریبی نگرانی کر رہا ہے اور اس نے حکومت پاکستان کےساتھ اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے ہم حکومت پاکستان سے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں بشمول نقل و حرکت کی آزادی کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضع رہے کہ گذشتہ دنوں بی وائی سی کے رہنماڈاکٹرماہ رنگ بلوچ کو آیف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر روک کر ، ان کا پاسپورٹ اپنے تحویل میں لیکر انہیں نیویارک جانے سے روک دیا گیا۔

بعد ازاں جب وہ ایئر پورٹ سے باہر آئیں تو انہیں دیگر دو خواتین سمی دین اور دوسرے کے ساتھ فورسز نے ان کی گاڑی روک کر انہیں تشدد کا نشانہ بناکر ڈاکٹر ماہ رنگ کی موبائل فون اور پاسپورٹ لے کر گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here