ایف آئی اے نے مجھے بغیر کسی جائز و قانونی جواز کے فلائٹ سے اتار دیا، پاسپورٹ روکے رکھا ،ڈاکٹر ماہ رنگ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ وانسانی حقوق کے سرگرم ومتحرک کارکن ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے بلاول بھٹو زرداری کے آبائی صوبے سندھ میں نیویارک جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا، جو خود کو جمہوریت اور انسانی حقوق کے چیمپئن کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ میرے حقوق کی یہ خلاف ورزی ان کی نگرانی میں ہو رہی ہے۔ میں دنیا کے سب سے معتبر میگزین ٹائم کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کرناتھا۔

https://twitter.com/MahrangBaloch_/status/1843358894070083670

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے مجھے بغیر کسی جائز اور قانونی جواز کے فلائٹ سے اتار دیا۔ جب فلائٹ ٹیک آف ہوئی تو میرا پاسپورٹ ایف آئی اے کی ڈپٹی انچارج عظمیٰ نے لے لیا، جس نے شروع میں بہت اچھے، دوستانہ اور نرم رویہ اپنایا۔ اس نے یہ جاننے کا وعدہ کیا کہ مجھے کیوں اتارا گیا تھا، اور میں نے اس پر بھروسہ کیا، اپنا پاسپورٹ اسے واپس دے دیا۔

تاہم اب وہ دشمنی اختیار کر چکی ہے اور میرا پاسپورٹ واپس کرنے سے انکار کر رہی ہے۔ یہ سب کچھ کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment