بلوچستان کے قلات کے علاقےاسکلکومیں پاکستانی فورسز کی قافلے پر دھماکہ اور فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع کے دعوے کے مطابق قلات کے علاقے اسکلکو میں فورسز کے قافلے پر دھماکا ہو اہے جس سے 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
واقعہ میں زخمی ہونے والے 3 اہلکاروں کو ہسپتال منقتل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واقع کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز پر حملوں کے بعد شہر دھماکے کی آواز سے گونج اٹھا جس کے بعد سے مسلسل فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں تاہم دھماکے اور فائرنگ سے اب تک کوئی جانی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
دوسری جانب پنجگورمیں مسلح افراد نے ایک شخص کو قتل کر دیا ہے۔
پنجگور کے علاقے چتکان میں دکان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے گوارگو سراپ یونین کونسل کے کونسلر کو قتل کر دیاہے۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل منڈی چتکان بازارمیں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے نوکاپ ولد نور الدین ساکن گوارگو کوقتل کر دیااور فرار ہو گئے۔
اس سلسلے میں پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔